9 نومبر 2026 - 14:33
ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے ترکی نے ثالثی کی پیشکش کردی

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے اور خطے کو مزید عدم استحکام سے بچانے کے لیے ثالثی پر آمادہ ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، رجب طیب اردوغان نے پیر کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے دورے سے واپسی پر امریکا کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملے کے امکان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے خلاف حملوں کی نئی لہر نہیں چاہتے اور نہ ہی اپنے خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ اس بات پر زور دیتے آئے ہیں کہ مسائل کا حل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے۔ بدقسمتی سے ایک بار پھر حالات منفی سمت میں جاتے دکھائی دے رہے ہیں، تاہم ہم اس صورتحال کو روکنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں۔

ترک صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر ٹرمپ سے بات کی اور اپنے خدشات ان تک پہنچائے ہیں۔ ہم نے تنازع کے تمام فریقوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ امن اور سفارت کاری کی راہ ہموار کرنے کے لیے ثالثی پر تیار ہیں۔

اردوغان نے امید ظاہر کی کہ فریقین عقل و دانش سے کام لیں گے اور خطے کے ممالک مل کر خود کو تباہی کے دہانے سے پیچھے ہٹانے میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی کا تسلسل خطے کے لیے مزید بھاری نقصانات کے سوا کچھ نہیں لائے گا۔ جنگ کی قیمت صرف اس میں براہِ راست ملوث فریقوں کو نہیں چکانا پڑے گی بلکہ ترکیہ سے خلیجی ممالک، عراق اور شام سے لے کر یورپ اور ایشیا تک وسیع جغرافیائی خطہ ان حالات سے متاثر ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha